آؤ ہم بھی پیار کریں
آگ کا دریا پار کریں
سیکھو محبت پروانوں سے
خود ہی جاں نثار کریں
ہرجائی نہیں تم مان گۓ
پیار میں کیوں تکرار کریں
خود غرضی کے مارے انساں
اپنوں پر ہی وار کریں
مغرب کے یہ بنۓ لوگ
پیار میں بھی بیوپار کریں
خزاں کیلۓ پھول نمانے
بہار میں خود کو تیار کریں