سٹار وائس آف انڈیا 2009 کے دوسرے شو میں ایک اپاہج گلوکار ذاکر حسین نے گانا گایا تو سب نے اٹھ کر داد دی اور ایک جج سکھوندر سنگھ نے اس کا حوصلہ بڑھانے کیلیے ایک شعر بھی پڑھا۔
ارے پربت تو کل تک جس کی لاچاری پہ ہنستا تھا
تیری چوٹی پہ بیٹھا ہے وہی بیساکھیاں لے کر
اس سے اگلے پروگرام میں جب یہی گلوکار ذاکر حسین حاضر ہوئے تو انہوں نے یہ قطعہ پڑھا
منزلیں انہی کی ہوتی ہیں
جن کے سپنوں میں جان ہوتی ہے
پنکھوں سے کحھ نہیں ہوتا دوستو
حوصلوں سے اوڑان ہوتی ہے
اس کے جواب میں سکھوندر سنگھ نے یہ شعر پڑھا
پتھر کے جگر والو غم میں وہ روانی ہے
خود راہ بنا لے گا بہتا ہوا پانی ہے